
بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے، کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News