Advertisement
Advertisement
Advertisement

وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، اعظم نذیر تارڑ

Now Reading:

وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا، اعظم نذیر تارڑ
اعظم نذیر تارڑ

عالمی مسائل کا حل آپس میں مشاورت میں ہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 18 ستمبر 2024ء کو 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے وکلاء کی نمائندہ تنظیموں کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء تنظیموں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  انہوں نے کہا کہ وکلاء نمائندوں نے جو تجاویز دیں وہ امانت ہیں، وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جوڈیشل پیکج عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش ہے، تنقید کا حق اپوزیشن سمیت سب کو ہے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  کو فراہم کر دیا ہے، پاکستان بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار کونسل اس آئینی ترامیم کے مسودے کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر