Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید

Now Reading:

تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں، شاہد خاقان عباسی کی تنقید

اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ او کی مار ہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک جلسے کے خلاف اندھے قانون بنارہے ہیں، پہلے قانون بنتے تھے بحث ہوتی تھی لیکن ایک دن میں نہیں بنتا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جومرضی سپریم کورٹ فیصلے کرے یہ خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے، قانون کو بھی ایک جماعت نے سینیٹ، ایک نے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہ کرنے کے لیے قانون بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی ایک ایس ایچ اوکی مار ہیں، آج کوئی ایک بات بھی کرتا ہے تو ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ جلسے کرنا اپوزیشن کا حق ہے جب کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوئی اور اسلام آباد میں جلسے سے پہلے ہرجگہ کنٹینرز لگادیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کی وجہ سے پورے اسلام آباد کو حکومت نے بند کردیا، عوام پاکستان نے دو دن سے کافی معاملہ دیکھا۔ ملک کی بدقسمتی ہے کہ جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لاء میں بھی نہیں بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر