Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر سے پوچھوں گا پارلیمنٹ پر حملے کا کیا مطلب ہے، عمر ایوب

Now Reading:

اسپیکر سے پوچھوں گا پارلیمنٹ پر حملے کا کیا مطلب ہے، عمر ایوب

اسپیکر سے پوچھوں گا پارلیمنٹ پر حملے کا کیا مطلب ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پوچھوں گا پارلیمنٹ پر حملے کا کیا مطلب ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر جلسے کے بعد میں آج پہلے دن سیشن میں آ رہا ہوں، میرے خلاف تین ایف آئی آر تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کل ٹرانزٹ اور پروٹیکٹکو بیل پشاور ہائی کورٹ سے لی ہے، یہ ستم ظریفی ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن پر بھی ایف آئی آر ہوئی ہیں، پہلے جو ایف آئی آر کی درخواست دی گئی تھی اس پر ملک امتیاز کا نام لکھا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک امتیاز ایک سال پہلے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے، چھ ماہ پہلے وہ انتقال کر گئے تھے۔

عمر ایوب نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں جو ایکشن ہوا وہ اسپیکر قومی اسمبلی کے علم میں تھے اور قانون کے مطابق ہوئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میں آئی اسلام آباد اور اسپیکر قومی اسمبلی سے پوچھوں کا پارلیمنٹ پر حملے کا کیا مطلب ہے، اداروں کے جو سربراہ ہیں جو کہتے ہیں ہم قائدہ قانون کی پیروی کرتے ہیں میں ان سے انویسٹیگیشن کا کہتا ہوں، پارلیمنٹ پر حملے کی انویسٹیگیشن کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر