Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز سے خوارج کی جھڑپیں؛ 12 خارجی جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز سے خوارج کی جھڑپیں؛ 12 خارجی جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز سے خوارج کی جھڑپیں؛ 12 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز سے خوارج کی جھڑپیں؛ 12 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خوارج سے جھڑپوں کے دوران 12 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 اور 20 ستمبر کی شب شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے خوارج کی جھڑپیں ہوئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دو جھڑپوں میں 12 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 ستمبر کو پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر 7 دہشت گردوں نے در اندازی کی کوشش کی، در اندازی کی کوشش کا پتا چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے در اندازوں کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے تمام 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، افغانستان سے انے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں کی گئی، لدھا میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کے 6 بہادر بیٹے بھی شہید ہوگئے اور دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑنے والے اہلکاروں نے جان کا عظیم نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ اسپن وام اور لدھا میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر