
کراچی بار ایسوسی ایشن کا مجوزہ آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تحفظات کا اظہار
کراچی بار ایسوسی ایشن نے مجوزہ آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مجوزہ ترامیم کو خفیہ رکھ کر پارلیمنٹ کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
کراچی بار نے وکلاء برادری اور عدلیہ سے آئینی ترامیم کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی اور کہا کہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی کے لئے متحد ہوں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ججز کی مدت ملازمت اور عمر کی حد میں مجوزہ ترامیم بنیادی آئینی ڈھانچے کے خلاف ہے، مجوزہ ترامیم آئین، سپریم کورٹ اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، مجوزہ ترامیم صرف قومی مباحثے اور اتفاق رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News