Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو سہولت  فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، بارشوں کے  بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا، جبکہ حکومت سندھ 1.5 بلین روپے کے ایم سی کو روڈز کی مرمت کے لیے جاری  کرچکی ہے۔

  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپے  خرچ کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی پروجیکٹس  مکمل ہونے سے شہر میں  ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی  حد تک بہتری آئے  گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم  نے وفاقی حکومت  کے توسط سے ایک بار پھر کراچی سرکلر ریلوے  کی بحالی کے لیے چائینیز حکام سے بات  چیت شروع کردی ہے، انشااللہ پاکستان پیپلزپارٹی بہت جلد کراچی سرکلر کا پروجیکٹ اپنے شہریوں  کو دے گی، جبکہ ملیر ایکسپریس کے مکمل ہونے سے شہرمیں  ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی  اور کنجیکشن کا  مسئلہ  بھی حل ہوجائے گا۔

  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  سندھ حکومت کراچی پورٹ سے جام صادق برج تک ایک اور ایکسپریس وے کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں ہے، جب ٹرانسپورٹ، روڈ سیکٹر، سیف سٹی اور کے فور جیسے پروجیکٹس مکمل ہوں گے تو کراچی ایک عظیم شہر بن جائے گا۔

Advertisement

  مراد عل شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نصب العین عوام کی خدمت اور صرف خدمت ہی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے ایسے پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جس سے صوبے کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو فائدہ ہوا ہے، اس کے علاوہ تھر کول مائننگ کول اور ونڈ پاور منصوبے،  دریا پر پلوں کی تعمیر قومی منصوبے ہیں جوکہ سندھ حکومت نے  پورے کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر