Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

Now Reading:

کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کچلاک دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے جب کہ نماز جنازہ میں آئی جی بلوچستان پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ کچلاک میں بوستان روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع  نے بتایا تھا کہ شہید اہلکاروں کے علاوہ اب تک کوئی زخمی سامنے نہیں آیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچلاک میں دہشگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت سمیت لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

Advertisement

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی، یہ  جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور قوم کی حمایت سے آخری دہشت گرد و سہولت کار کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں زین اللہ اور طاہر کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، بلوچستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر