Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ؛ داخلی وخارجی راستے بند، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

Now Reading:

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ؛ داخلی وخارجی راستے بند، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ؛ داخلی وخارجی راستے بند، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی جبکہ امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کردیا گیا، ریڈ زون داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہوگی۔

جلسے میں کوئی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگے گا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

Advertisement

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوجائے گا، جلسے کا اجازت  نامہ منسوخ کردیا جائے گا، اجازت نامہ منسوخ ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا، اگر جلسے کے اوقات کی پابندی نہ کی گئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا، جلسہ دیے گئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا، کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسے کا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ اسٹیج پر ہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ مل گیا

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی آج جلسہ کرے گی، تاہم جلسے سے قبل جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ مل گیا۔

Advertisement

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک بیگ کو چیک کرنا شروع کر دیا، ، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جبکہ آئی جی اسلام آباد سید ناصر بھی اس مقام پر موجود ہیں۔

پی ٹی آئی جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کا امکان

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے جاری کردہ این او سی منسوخ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر جاری کردہ این او سی منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، کارکنان کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے سخت احکامات کرلئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر قیدی وین بھی پہنچانے اور تمام داخلی راستوں پر سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مقامی قیادت اور کارکنان کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر