Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے، مصطفیٰ کمال
یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے، مصطفیٰ کمال

یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہماری سیاست ہے، جمہوریت ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپی ہوئی بات نہیں ہے، پاکستانی معاشی صورتحال، حالات سب کے سامنے ہیں، تمام ریاستی ادارے ملک کے استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، اس کے اثرات سامنے آرہے ہیں، ڈالراپنی جگہ رک گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج اپنی جگہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مہنگائی میں سنگل ڈیجٹ پر آگئے ہیں، دوسرے ممالک سے انویسٹمنٹ کے لیے وفود آرہے ہیں، اس کا فائدہ پاکستان کا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس سمٹ ہورہا ہے جس میں کئی سربراہان مملکت اور ان کے وفود پاکستان آئیں گے، پاکستان اس دن دنیا کی نظروں میں ہوگا، پاکستان پر لوگوں کا ٹرسٹ مضبوط ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کرے گی، اسلام آباد کا ریڈ زون ایریا فوج کے حوالے کردیا گیا ہے، ہمارے دشمن ملک میں استحکام نہیں آنے دینا چاہتا ہے، جب 15 اکتوبر کو سربراہان مملکت پاکستان میں لینڈ کررہے ہوں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست ہماری اپنی ذات ملک کی سالمیت سے اوپر نہیں ہے یہ ملک اور ادارے ہیں تو ہم چین سے سانس لے رہے ہیں، اگر فوج کو ختم کردیا جائے تو وہ شام، لیبیا بن جاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمارے یہاں پر بھی نعرہ لگتا تھا ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے ارے کیا پاگل ہیں منزل نہیں رہنما چاہیے ارے بھائی ہمیں منزل چاہئے رہنما کو لیکر چاٹنا تھوڑی ہے ہم نے،  ہم نے رہنما ہی فارغ کر دیا اب ہمیں منزل چاہئے، ہم نہیں ہمارے بعد والا چکر ٹھیک نہیں ہے، خان نہیں تو پاکستان نہیں ایسے بیچاروں کا کوئی قصور نہیں، ہم نے بھائی کو خوش کرنے کے لیے یہ کام کیے تھے لیکن بھائی خوش نہیں ہوتا تھا کبھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بات مان نہیں سکتا اسرائیل ہمارے بارے میں ایکشن نہیں کر رہا ہوگا، وہ ہمیں معاشی طور پر کمزور کرے گا، اسرائیل کے اخبارات میں آپ کے حق میں آرٹیکل لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی مظلومیت ہم سمجھ سکتے ہیں کیوں کے ہم بھی یہ سب کر چکے ہیں، قائد کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں اس وقت احتجاج نہیں کرنا چاہئے، سیاست کو سیاست کے طرح کریں، ریاست سے کھیلنے میں آپ اکیلے رہ جائیں گے، پی ٹی آئی ایسے کام نہ کرے جس سے پاکستان کی جمہوریت کو خطرہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر