Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

Now Reading:

کراچی: ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی: ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے راجہ عمر نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے شیرشاہ میں کارروائی کی تو پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔

راجہ عمر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ بال بیرنگ، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برامد ہوا ہے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت عثمان اور حافظ رشید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کے قتل میں ملوث ہے، دہشت گرد تربیت یافتہ ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی آچکے ہیں، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی افسر علی رضا کو کریم آباد میں قتل کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر