Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کا معاملہ؛ چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی

Now Reading:

مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کا معاملہ؛ چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی
مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کا معاملہ؛ چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی

مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کا معاملہ؛ چیف جسٹس نے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں آٹھ ججوں کی دوسری وضاحت کے معاملے پر ڈپٹی رجسٹرار مجاہد محمود ، اسسٹنٹ رجسٹرار شاہد حبیب اور ویب ماسٹر عاصم جاوید سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی جب کہ ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار عمل درآمد کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع سپریم کورٹ نے مزید بتایا کہ بغیر اوریجنل فائل جمع کرائے وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر کیسے جاری ہوئی اس پر ویب ماسٹر عاصم جاوید سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت

Advertisement

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر گذشتہ روز دوسری وضاحت جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثرنہیں کرسکتی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پرنہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے اپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا پابند ہے جب کہ تفصیلی فیصلے کے بعد مزید وضاحت کی ضرورت نہیں تھی۔

وضاحت میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے وضاحت کے لئے رجوع کیا جو جاری کی گئی، سپریم کورٹ نے اپنی وضاحت کو تفصیلی فیصلے کا بھی حصہ بنایا۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا آرٹیکل 189 کے تحت لازم ہے، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن نے دوسری وضاحت کے لئے عدالت سے رجوع کیا جب کہ سپریم کورٹ نے ووٹر کے حقوق کی عمل داری کے لئے اپنے فیصلے میں ریلیف دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر