
روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، مصدق ملک
و وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ تمباکو نوشی کے خلاف جنگ اصل میں مافیا کے خلاف جنگ ہوگی۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے سگریٹ کے استعمال اور ٹیکس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ٹیکس سگریٹ نوشی سے مرنے والے افراد کی قیمت ہے، کیا کوئی شخص اپنے گھر والوں کی زندگی کی قیمت لگا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے فائدہ کی بجائے مجموعی طور پر نقصان ہو رہا ہے، تمباکو نوشی کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہوگی، اسموکنگ کا سب سے گہرا تعلق کینسر سے ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاید ہی کوئی بیماری ہو جس کا اسموکنگ سے تعلق نہ ہو، اسموکنگ سے ہر سال ڈیڑھ دو لاکھ لوگ مر جاتے ہیں، ہمیں ان ڈیڑھ دو لاکھ نمبر میں اپنے لوگوں کا چہرہ کیوں نہیں نظر آتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News