Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

Now Reading:

امریکہ میں پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

امریکہ میں پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد پر مشتمل پاکستانی وفد کی واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کینجی اوکامورا سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وفد نے ٹیکس بنیادوں میں وسعت، صوبائی زرعی آمدنی ٹیکس کی وفاقی ٹیکس سے ہم آہنگی، سبسڈیز میں توازن، حکومتی حجم میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے مالیاتی وسائل میں اضافے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

 ملاقات میں نجی شعبے کی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور آئی ایم ایف کے رزلی اینس اور اسسٹین ایبلٹی فنڈ کے ذریعے پاکستان میں ماحولیاتی استحکام کی تعمیر اور مالیاتی اور بیرونی شعبے میں مدبرانہ پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران ای ایف ایف کے زیر اہتمام اصلاحات کے مستقل نفاذ کی اہمیت و ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہادازعور سے بھی واشنگٹن میں ملاقات کی اور اس دوران معاشی استحکام میں حمایت فراہم کرنے پرآئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے 7ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر بھی کیا اور حکومت کی مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستانی وفد نے توانائی، سرکاری اداروں کی اصلاحات پر بات کی اور پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہادازعور کی جانب سے فنڈ پروگرام کےکامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دی گئی اور پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کی مسلسل حمایت کی جبکہ مالیاتی استحکام، ترقی کی طرف بڑھنے پر پاکستانی وفد نے اظہار خیال کیا۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوچکے ہیں، واشنگٹن میں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، امریکی اسٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس سمیت دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر