
آئینی ترامیم پر مشاورت کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
آئینی ترامیم سے متعلق ہونے والے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف، فاروق ستار، امین الحق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان سمیت پی ٹی آئی کے وفد نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب خان، بیرسٹر علی ظفر شامل تھے۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے دورہ کراچی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذیلی کمیٹی خصوصی کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔
ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی بھی شرکت کرسکے گا۔
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اگلا اجلاس 17 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News