
آئندہ حج کے لیے سرکاری اسکیم کے عازمین حج کو بڑی سہولت مل گئی۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی میں وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی تجویز منظور کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار عازمین حج کو تین قسطوں میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
تجویز کے مطابق دولاکھ حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گے، جبکہ چار لاکھ قرعہ اندازی کے وقت جمع کرانا ہوں گے، اس کے علاوہ تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ فروری 2025میں حج پر روانگی سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کو حج اخراجات جمع کرانے میں آسانی دینے کی تجویز دی تھی، جبکہ وزارت مذہبی امور کو دولاکھ ٹوکن رقم سے اتنے پیسے آجائیں گے کہ وہ بروقت حج عمارات کی بکنگ کراسکیں گی۔
چار لاکھ کی دوسری قسط موصول ہونے پر دوسری قسط حج عمارات کرائے کی جمع کرائی جاسکے گی، تیسری قسط پر مکمل حج عمارات کرایہ ادا کیا جاسکے گا۔
حج اخراجات تین قسطوں میں ادا کرنے سے عازمین حج کو بیک وقت اتنی بڑی رقم جمع کرانے کی مشکل سے نجات مل سکے گی، اس کے علاوہ حج اخراجات اکٹھے جمع کرکے کئی ماہ بینکوں میں رکھنے سے بھی چھٹکارا مل سکے گا، جبکہ حج اخراجات کا کل تخمینہ دس لاکھ 75ہزار سے گیارہ لاکھ 75ہزار لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News