Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج کے لیے خوشخبری، خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی

Now Reading:

عازمین حج کے لیے خوشخبری، خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی
امید ہے حجاج کے کوٹے کا مسئلہ حل ہوجائےگا، چیئرمین ہوپ

امید ہے حجاج کے کوٹے کا مسئلہ حل ہوجائےگا، چیئرمین ہوپ

 عازمین حج کےخاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی، جس کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے دوران حج ایک ہی خاندان کی رہائشیں الگ الگ ہوجانے کا حل نکالتے ہوئے بینکوں پر ایک خاندان کے فارم ترتیب وار ایک ہی سیرئل نمبر کے ساتھ جمع کرنے کی پابندی لگادی، جس سے خاندان کے تمام افراد دوران حج حجاز مقدس میں ایک ہی مقام اور کمروں میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔

ذرائع وزرات مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایک خاندان کے سیرئل نمبرز کے ساتھ فارم جمع ہونے سے فیملی کو رہائشوں سمیت ایک ہی جگہ اکٹھے رکھنا ممکن ہوسکے گا، جبکہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کی لاپرواہی سے ایک ہی خاندان کے فارمز الگ الگ سیرئل نمبرز سے جمع ہوجاتے تھے، تاہم اب بینک ایک گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

 ذرائع وزارت مذہبی امورنے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش کی فراہمی ممکن ہو سکے، جبکہ ماضی میں الگ  رہائش گاہ اور عبادات کے شیڈول کے باعث عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

Advertisement

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر