Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب
عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمہ کچی آبادی کا اجلاس ہوا جس میں حسرت موہانی کالونی، محمود آباد نالے، غوثیہ کالونی میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچی آبادیوں میں غیر قانونی طور پر تعمیرات کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے، کسی بھی غیرقانونی تعمیر، لیز اور دیگر معاملات میں وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

 میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی 202 کچی آبادیوں کے نقشہ جات کے ایم سی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے جائیں، پبلک پراپرٹی عوام کے لیے ہے اور اس سے متعلق تمام عمل شفاف ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نالوں پر کسی بھی قسم کی تعمیرات غیرقانونی ہیں انہیں فوری روکا جائے، کچی آبادیوں میں کثیر المنزلہ عمارات، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز بنانا غیرقانونی ہیں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے، چالیس سالوں میں جو اس شہر کے ساتھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، جبکہ کے ایم سی کے مفاد میں کام کرنے والے افسران کا پورا ساتھ دیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ آج کے بعد جو لوگ غیرقانونی کاموں میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات کے ساتھ انہیں نوکری سے بھی برخاست کیا جائے گا، ایس ایل جی اے 2013 کے تحت کے ایم سی کے پاس یہ اختیارات موجود ہیں کہ وہ غیرقانونی تعمیرات کو منجمد کرے، جرمانے عائد کرے اور ان تعمیرات کو مسمار کرسکے۔

اجلاس میں میونسپل کمشنر افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی فراز انور شیخ اور متعلقہ تمام افسران کی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر