Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف کی شرکت

Now Reading:

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف کی شرکت

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ نمازجنازہ میں عسکری وسول حکام کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، شہداء کی تدفین کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، 24 افرادجاں بحق، 50 زخمی

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قوم کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے، دہشت گردی کےخلاف قوم کاعزم مضبوط ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، ان کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پُر امن اور خوشحال مستقبل کے لیے قوم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ آمد پر کمانڈر بلوچستان کور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر