Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں فضائی آلودگی؛ یونیسیف نے خبردار کردیا

Now Reading:

پنجاب میں فضائی آلودگی؛ یونیسیف نے خبردار کردیا

پنجاب میں فضائی آلودگی؛ یونیسیف نے خبردار کردیا

لاہور: پنجاب میں فضائی آلودگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی جانب سے خبردار کردیا گیا ہے۔

یونیسیف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں فضائی آلودگی 1 کروڑ 10 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے، حکومت اسموگ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آلودگی کی اس لہر سے قبل 12 فیصد بچوں کی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

یونیسیف نے مزید کہا کہ اسموگ کی اس لہر سے بچے اور حاملہ خواتین متاثر ہوسکتے ہیں، کم قوت مدافعت کے باعث اسموگ سے بچے جلدی متاثر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

Advertisement

پنجاب میں اسموگ کے باعث لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں دکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا، رات 8 بجے کے بعد کاروبار جاری رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کردی گئیں۔

حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ، آؤٹ ڈور گیمز، نمائشوں اور تقریبات پر بھی 11 نومبر سے 17 نومبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز بھی  پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر