Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کی جانب سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

Now Reading:

جاپان کی جانب سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

جاپان کی جانب سے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

اسلام آباد: حکومت جاپان کی جانب سے پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں حکومت جاپان، جائیکا اور یونیسف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ اس گرانٹ سے پولیو ویکسین کی خریداری کی جائے گی، یہ گرانٹ 2025 میں ہونے والی پولیو مہمات میں استعمال کی جائے گی، رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان کی حکومت اور عوام کا مسلسل تعاون قابلِ قدر ہے۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ جاپان کی مستقل حمایت کے ساتھ، ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانے کے عزم پر قائم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر