Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ نے یونیورسٹیوں میں کنٹریکٹ پر تقرریوں کے الزامات کو مسترد کردیا

Now Reading:

حکومت سندھ نے یونیورسٹیوں میں کنٹریکٹ پر تقرریوں کے الزامات کو مسترد کردیا
عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں، شرجیل انعام میمن

عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ نے یونیورسٹیوں میں کنٹریکٹ پر تقرریوں سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے الزامات زمینی حقائق کے منافی ہیں، ایم کیو ایم پی اور جماعت اسلامی اپنے ایجنڈوں کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر تقرریوں کا نفاذ کوئی دخل اندازی نہیں، اس کا مقصد طریقہ ہائے کار پر عمل کروانا ہے، عوام کو گمراہ کرنے اور علمی برادری میں غیر ضروری بے چینی پیدا کرنے سے گریز  کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد شفافیت اور احتساب کو یقینی بناتے ہوئے تعلیمی شعبے میں انتہائی ضروری اصلاحات لانا ہے، بھرتی پالیسی تمام تقرریاں سختی سے میرٹ پر اور غیر جانبدار کروانے کے لئے متعارف کروائی جا رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت یونیورسٹیوں کی خودمختاری برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، حکومت سندھ نے کراچی یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ٹیوشن فیسوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Advertisement

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشنل معاملات میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، بدعنوانی کے ذمہ دار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن ایم ڈی کیٹ کے لیے آئی بی اے کراچی اور باقی سندھ کے لیے آئی بی اے سکھر سخت نگرانی میں ٹیسٹ ہونگے، نصاب اور پیپر پیٹرن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، صرف پہلے سے رجسٹرڈ امیدوار حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد میرٹ کو برقرار رکھنا اور سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کو شفاف بنانا ہے، تمام فریق سندھ کے طلباء اور اساتذہ کا مستقبل کے لیے ہمارے ساتھ ہاتھ بٹائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر