Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دو بارہ انعقاد

Now Reading:

سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دو بارہ انعقاد
سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دو بارہ انعقاد کیا جارہا ہے

سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دو بارہ انعقاد کیا جارہا ہے

سندھ بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ کا دو بارہ انعقاد کیا جارہا ہے۔

عدالتی احکامات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2024 کا دوبارہ انعقاد آئی بی اے سکھر کروارہا ہے، جبکہ یہ امتحان کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہورہیں ہیں۔

ٹیسٹ میں امیدواروں کی انٹری کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے، ٹیسٹ کے لیے دس بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ٹیسٹ کا آغاز دس بج کر پچپن منٹ پر ہوا ہے، واضح رہے کہ امیدواروں کوصبح 8:30 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پرچہ 200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہے،  پرچہ کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ رکھا گیا ہے، تاہم دس بج کر پچپن منٹ پر شروع ہونے والا پرچہ ڈھائی بجے تک ختم ہوگا۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں دو امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں خواتین امیدوار مہمانوں کے گیٹ اور مرد امیدوار مین گیٹ سے داخل ہوئے، جبکہ  جامعہ کراچی میں مسکان گراؤنڈ امتحانی مرکز ہے، جہاں مسکان گیٹ، میٹرو ویل گیٹ اور شیخ زید گیٹ سے داخلہ کی اجازت دی گئی ہے۔

Advertisement

والدین امتحانی مراکز کے اطراف شادی ہال اور جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے قریب بیٹھ سکتے ہیں،ایم ڈی کیٹ 2024 میں سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 609 امیدوار شرکت کررہیں ہیں۔

امیدوار کو اصل ایڈمٹ سلپ کے ساتھ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی مارک شیٹ ہمراہ لانا لازمی ہے، کسی بھی امیدوار کو اصل دستاویزات کے بغیر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، تاکہ نقل یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے، غیر متعلقہ افراد کا مراکز کے قریب جمع ہونا ممنوع ہے،امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور تمام قواعد و ضوابط پر عمل کریں امتحانات کی شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ  انعقاد پر ٹریفک مسائل جوں کے توں، جبکہ یونیورسٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام، سفاری پارک سے کراچی یونیورسٹی تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، طلبہ و طلبات گاڑیوں سے پیدل اتر کر سینٹر جانے پر مجبور ہیں۔

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کی میڈیا سے گفتگو

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھر آئی بی اے سے گاڑی میں ٹرنکس سخت سیکیورٹی میں لے کر کراچی آئے ہیں، جبکہ گاڑی کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس سے مدد لی گئی ہے۔

Advertisement

آصف شیخ نے کہا کہ ٹرنک کے اندر بیگس ہیں جو سیل ہیں، ٹرنکس کو بھی سیل کیا گیا ہے اور ایک تالے لگائے گئے ہیں، پیپر لیکس ہونا مزاق بن گیا تھا، جبکہ سکھر آئی بی اے نے ہمیشہ اپنا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سکھر ایم ڈی کیٹ میں مافیہ کے باعث پیپر لیک ہوئے، بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا تھا، جبکہ پوری رات سکھر سے کراچی سینٹر پہنچے، جھوٹ غلط پرچے سوشل میڈیا پر لگائے گئے۔

وائس چانسلر نے یہ بھی کہا کہ سگنلز ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی چیکنگ کریں گے، حقدار بچوں کو انصاف  دلوائیں گے، میڈیا نمائندوں کے سامنے ٹرنکس کی سیل کھولی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر