
پاکستان اور ایران کا تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مشہد، ایران میں ای سی او کی وزراء کونسل کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News