Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو جعل سازوں کے نئے طریقوں سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری

Now Reading:

عوام کو جعل سازوں کے نئے طریقوں سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری
عوام کو جعل سازوں کے نئے طریقوں سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری

عوام کو جعل سازوں کے نئے طریقوں سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو جعل سازوں کے نئے طریقوں سے محتاط رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔

نیب کے جاری کردہ انتباہ میں جعل سازی، فراڈ اور لوٹ مار کے مختلف طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ اسکیموں کی فائلوں کی خرید و فروخت نا کریں، اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے جعلی پیغامات پر جواب یا تفصیلات نا دیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے بدلے میں غیر حقیقی انعام کا وعدہ بھی فراڈ کی ایک قسم  ہے، کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے بھی  محتاط رہا جائے۔

نیب نے کہا کہ عوام غیر قانونی ڈپازٹ اور پرائیویٹ لون ایپس پر بھی اعتبار نا کریں۔ ملٹی لیول مارکیٹنگ، پونزی اسکیمیں اور آن لائن لاٹری جیسے فراڈ اور اسکیم سے محفوظ رہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی فنڈز کے جعلی پیغامات اور فارن کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ سے اجتناب کریں۔ آن لائن ملازمت یا ویزا فراڈ، جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش، مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچیں۔

نیب نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہعوام اپنی ذاتی یا بینک اکاؤنٹ کی معلومات جیسے پاس ورڈ یا پن کوڈ کسی کو مت دیں، زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں مت آئیں۔

نیب نے یہ بھی انتباہ جاری کیا کہ تصدیق کرلیں کہ سرمایہ کاری کی اسکیم متعلقہ ریگولیٹر یا مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے، سرمایہ کاری کی شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں۔ احتیاط، پچھتاوے سے بہتر ہے باخبر رہیں اور محفوظ رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر