
یونان کشتی حادثہ؛ وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کا حکم دے دیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے بعض پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار راجہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ ناقابل برداشت جرم ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کئی گھر اجاڑ چکا ہے، اس مافیا کی سرکوبی کے لئے ایف آئی اے بلا امتیاز ملک گیر ایکشن لے۔
واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے چند شہریوں کو بچالیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News