
وزیراعظم کا پی ٹی آئی مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے طے کرنے کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے طے کرنے کا حکم دے دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے کابینہ اجلاس سے قبل حکومتی کمیٹی کے اراکین اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں انکو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News