Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ریلوے کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی ریلوے کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ریلوے کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2022 کے تباہ کن سیلابوں میں پاکستان ریلویز کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا اور 35 دنوں تک پٹریاں زیر آب رہیں۔

بریفنگ کے مطابق پاکستان ریلویز نے 2022 کے سیلابوں کے بعد مختلف اقدامات سے اپنی کارکردگی بہتر کی اور مال برداری (Freight Operations) میں اب تک  ابتدائی لاگت کے برابر منافع کمایا جا چکا ہے، ملک میں مال برداری کی مارکیٹ میں پاکستان ریلویز کے 8 فیصد حصہ ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کی رائٹ سائزنگ کے عمل میں 18 فیصد غیر ضروری عملہ فارغ کر دیا گیا ہے، پاکستان ریلویز کے تھر کول کے مواصلاتی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جائے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان ریلویز میں مسافروں کو سفر کی بہتر خدمات فراہم کی جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے، ریلویز خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے۔

وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں پیشہ ورانہ اور باصلاحیت افرادی قوت استعمال کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ پاکستان ریلویز میں مال برادری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنایا جائے۔

وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے پرانے نظام کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر احسن اقبال، محمد علیم خان، محمد اورنگزیب خان، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، سردار اویس لغاری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر