Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، طلال چوہدری

Now Reading:

کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، طلال چوہدری
کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، طلال چوہدری

کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کرپشن کو اسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور سینیٹر طلال چوہدری نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن کواسلامی ٹچ دینا بانی پی ٹی آئی کا طریقہ واردات ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ توشہ خانہ لوٹ کر کھا گئے، پی ٹی آئی والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ڈیل کا تاثر دیتے ہیں جب کہ نوازشریف نے سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

طلال چوہدری کہتے ہیں کہ این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے واپس کیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں این آر او کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا آج فیصلہ سنایا جانا تھا لیکن آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

Advertisement

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کیسز میں تاخیری حربے استعمال کرنا ملزمان کا وطیرہ رہا ہے جب کہ ان عناصر نے مقدمات کو طول دینے کے لیے تمام حربے استعمال کیے۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور کی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈ ڈاکے کی توثیق کی اور بند لفافے میں حقائق بتائے بغیر ہی فیصلہ کردیا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں بھی انہوں نے تاخیر کی اور ہائیکورٹ سے اسٹے لیا۔

وفاقی وزیر مزید کہتے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہر کیس کو تاخیر کا شکار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر