Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

Now Reading:

کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

کراچی: کسان اتحاد نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں کسان اتحاد کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 70 فیصد اکنامی زراعت پر محیط ہے، موسمی تبدیلی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہوا جب کہ موسمی تبدیلی کے باعث ملک کے کسانوں کو بڑا معاشی نقصان ہوا۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ گندم اور گنے کے جو ریٹ مقرر کیے گئے اس سے بہت کم ریٹ پر کسانوں سے خریداری کی گئی، گزشتہ برس پنجاب حکومت نے گندم نہیں خریدی جس کا نقصان کسانوں کو ہوا۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ ہم نے مجبوراً کم داموں کے پی میں گندم بیچی، حکومت نے اس دفعہ گنے کا ریٹ ہی مقرر نہیں کیا، حکومت کہتی ہے کہ اکنامی کو مستحکم کرنا ہے جب کہ چاول کا جو ناقس سیڈ کسانوں کو ملا اس کی وجہ سے ہمارا باہر جانے والا چاول واپس آیا۔

خالد حسین باٹھ نے بتایا کہ کسانوں کو سیڈ کی کوائلٹی بہت خراب مہیا کی جا رہی ہے، حکومت سیڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔ اریگیشن نظام میں جدت لائی جائے اور یکساں تقسیم کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اگر لاگت کے حساب سے گنے اور گندم کا ریٹ نہ ملا تو اسلام آباد کے طرف مارچ کریں گے، 20 دن کا وقت حکومت کو دیتے ہیں اور مطالبات منظور نہ ہوئے تو پورے ملک کے کسان اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر