Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر علی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیر اعظم کی شرکت

Now Reading:

میر علی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیر اعظم کی شرکت
میر علی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیر اعظم کی شرکت

میر علی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر کی نماز جنازہ ادا؛ وزیر اعظم کی شرکت

راولپنڈی: میر علی میں شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ چھاؤنی میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ چھاؤنی راولپنڈی میں ادا کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر حمزہ اسرار نے مادر وطن کا بے جگری سے دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا جب کہ شہید کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک فوج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسروں کے ساتھ سپاہیوں اور شہید کے اہل خانہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے بہادر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو تقویت دیتی ہیں، بہادر شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور پرامن پاکستان کو یقینی بنانے کے اجتماعی یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر