
چیئرمین سینیٹ پاکستان یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے آئرلینڈ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کی نومنتخب اسپیکر سے ملاقات کی۔
اس دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے آئرلینڈ میں اپنے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یوسف رضا گیلانی نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کی پہلی خاتون اسپیکر کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 1994 میں آئرلینڈ کا دورہ کرنے والی بے نظیر بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان اور اسلام کے وقار کو بلند کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور آئرلینڈ کے پارلیمانی بجٹ آفس کے ماڈل کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں پارلیمانی بجٹ آفس قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے آئرلینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی شراکت داریوں کے ذریعے دونوں ممالک ترقی کی نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔
دورے کے دوران، پاکستان آئرلینڈ بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، جس میں آئرلینڈ کے وزیر خارجہ، پاکستانی سفیر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس ظہرانے میں تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے آئرلینڈ کے پارلیمانی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News