Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترجمان بلاول ہاؤس کا خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب

Now Reading:

ترجمان بلاول ہاؤس کا خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب
ترجمان بلاول ہاؤس کا خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب

ترجمان بلاول ہاؤس کا خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب

کراچی: ترجمان بلاول ہاؤَس سریندر ولاسائی نے ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کرارا جواب دے دیا۔

ترجمان بلاول ہاؤَس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر  ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

ترجمان بلاول ہاؤَس نے کہا کہ خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفلِ غم تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو عوام کو بوری بند لاشوں کا دور یاد آجاتا ہے جب کہ ایم کیو ایم نے کراچی کو سانحہ 12 مئی، سانحہ بلدیہ ٹاوَن، چائنا کٹنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے سوا کیا دیا۔

سریندر ولاسائی کہتے ہیں کہ کراچی کی عوام نے ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور دہشت گردی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، بلاول بھٹو زرداری کے ویژن نے کراچی میں امن بحال کیا اور  ترقی کے راستے کھول  دیے۔

Advertisement

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج تاجروں سمیت کراچی کی عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین آج کراچی سمیت ملک بھر کی سیاست کا محور و مرکز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر