Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا

Now Reading:

پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا
پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا

پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا

اسلام آؓباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے مذاکرات کے لئے تمام کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت آصف علی زرداری کو دے دیا ہے، صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی بھی تجویز دی جب کہ ارکان نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم پر پارٹی کو واضح مؤقف اختیارکرنا چاہئے۔

اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نئیر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی صوتحال پرغور کیا گیا جب کہ اجلاس میں پارا چنار کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا ہے۔

Advertisement

نئیر بخاری کا کہنا ہے کہ سی ای سی نے گورنر کی کے پی کی صورت حال پر اے پی سی کو سراہا اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے مختلف اداروں میں ملازمین مخالف اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری ریاست کے سربراہ ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں گے جب کہ سی ای سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور حکومت کی زرعی پالیسی پر تنقید کی گئی۔

نئیر بخاری نے مزید کہا کہ سی ای سی میں حکومت کی زرعی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
ڈائیوو ایکسپریس؛ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے خواب کی تعبیر میں پیش پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر