Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا

Now Reading:

کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا

کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں بھی پاسپورٹ آفس کھل گیا

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر میں بھی پاسپورٹ آفس کھول دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا، پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں24/7 کام کرے گا، شہری 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے  ملاقات کی۔

محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے میں پوچھا۔

شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Advertisement

شہریوں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے، آپ نے ہمارے لئے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔

محسن نقوی نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کرانے کے لئے خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو حل کیلئے ہدایات دیں۔

بزرگ خواتین نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر