Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کا ایک اور بڑا قدم

Now Reading:

مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کا ایک اور بڑا قدم

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت اب پی آئی اے کے مسافر ٹکٹ کی خریداری جاز کیش کے ذریعے بھی باآسانی کر سکیں گے۔

پی آئی اے اور جاز کیش کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر دونوں اداروں کے اعلی حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔

اس معاہدے کے بعد، مسافر ٹکٹ کے حصول کے لیے کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے کسٹمرز کو یہ خوشخبری بھی دے رہی ہے کہ وہ جاز کیش کے ذریعے قسطوں میں بھی ٹکٹ خرید سکیں گے، جس کے لیے باقاعدہ معاہدہ آنے والے دنوں میں طے کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا ادارے کا نصب العین ہے، اور اس قدم کے ذریعے ایئر لائن اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ عنقریب پی آئی اے اپنے داخلی اور بین الاقوامی نیٹ ورک میں یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر