
سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان
کراچی: سندھ کی جیلوں میں سزائے موت اور عمر قید کے قیدیوں کے بچوں کے لئے مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان۔
پیغام پاکستان کے عنوان سے کراچی سینٹرل جیل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر نے شرکت کی۔ تقریب میں قیدیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ تقریب کا انعقاد تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔
محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان یاداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں جس کے تحت قیدیوں کے بچوں کو پرائمری، سیکنڈری، ہائر ایجوکیشن، اسکول، کالجز اور یونیورسٹی میں مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر نے کہا کہ قیدیوں کے بچوں کو کوئی پڑھانے والا ہے یا نہیں اب بچے مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیدیوں پر ہی توجہ دی جاتی ہے لیکن ہم ان کے بچوں پر بھی توجہ دے رہے ہیں، 15 سو قیدی اب تک اپنا ڈیٹا جمع کراچکے ہیں۔
اس موقع پر قیدیوں کا کہنا تھا کہ تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھاسکتے خوشی ہے تعلیم مفت دی جائے گی، جیل میں قید کے بعد ہی بچوں کی تعلیم چھٹ گئی تھی تو اب دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر نے کورسز مکمل کرنے والے قیدیوں سے ملاقات کی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News