
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات کی۔
پرتگال کے صدر نے صدارتی محل آمد پر صدر پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پرتگال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور ثقافتی و عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے پرتگال کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ پرتگال کے صدر کا دورہ پاکستان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News