
خطے میں پائیدار ترقی کیلئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے، ایاز صادق
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی اے کانفرنس میں شریک مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہیں، کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازوں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطے ضروری ہیں، خطے میں پائیدار ترقی کے لیے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ کانفرنس میں شریک ممالک سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات قائم ہیں، اسپیکرز کانفرنس میں پارلیمانی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے فیصلے کیے گئے، نظم ونسق، شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کردار ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے، آج کی دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز بھی درپیش ہیں، ہرطرح کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ کا کردار اہم ہوتا ہے، پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔
اسپیکر نے مزید کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے اجتماعی ردعمل سے ہی بہترطور پر نمٹا جاسکتا ہے، پارلیمانی تبادلے، روابط علاقائی، عالمی تعاون کے فروغ کا ذریعہ ہیں، علاقائی امن وترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News