
پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےجموں و کشمیر میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، کشمیری شہدا کے غیرمتزلزل عزم کوسراہا۔
آرمی چیف نے کشمیر میں تعینات فوجی افسروں و جوانوں کی پیشہ وارانہ جنگی تیاریوں، غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے افسروں اورجوانوں کے جذبے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکشمیر کی صورتحال کے تناظر میں آپریشنل مہارتوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پرمکمل اطمینان کااظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا، پاک فوج مادروطن کاہرقیمت دفاع کرنےکے لیے تیارہے، پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کابھرپوردفاع کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے بھی ملاقات کی، اور مقبوضہ جمو کشمیرکے شہریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم اور بڑھتی ہندو تواسےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا، کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہدکوتقویت ملی ہے، بلاشبہ کشمیر ایک دن آزادہوگا، کشمیر ایک دن کشمیریوں کی منشا سے پاکستان کا حصہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News