Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرِاعظم دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے آذربائیجان روانہ

Now Reading:

وزیرِاعظم دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور سے آذربائیجان روانہ
ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج لاہور سے آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

 دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف،  آذربائیجان کے ساتھ صدر دو طرفہ ملاقات کے علاوہ بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

 ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت ہوگی تاکہ توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھایا جاسکے،    اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کے متعدد شعبوں میں  مفاہمتی یادداشتوں و  معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

Advertisement

 وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی دورے کے دوران وزیرِاعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر