
جون کے آخر تک منی بجٹ نہ لانے کیلئے آئی ایم ایف کو منا لیا گیا
جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کو منا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے آخری روز، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئین ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے پالیسی مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے ، جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کیے ہیں۔
حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ سولر پینلز، الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایتیں، اور الیکٹریکل گاڑیوں کے پرزہ جات پر رعایتیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، اس کے علاوہ سولر پینلز پر بھی رعایتیں ختم کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News