Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

Now Reading:

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

اسلام آباد: نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر حکومتی ارکان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اجلاس کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ شروع ہوگیا، صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران اجلاس اپوزیشن کے نعروں سے گونجتا رہا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے، عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے پارلیمان کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے عزم کیساتھ کام کرنا ہوگا، ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، ملک میں گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہوگا، جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی، زرمبادلہ میں ریکارڈ اضافہ خوش آئند ہے، ہمیں عوامی خدمت کے شعبے پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، عوام کی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ ملک کو یکجہتی اورسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں سماجی انصاف کا فروغ ضروری ہے، یکساں ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ٹیکس نظام میں مزید بہتری لانا ہوگی، ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، ہمیں انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرممالک میں سے ایک ہے، دہشت گردی کے خلاف اداروں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، اندرونی، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی استعداد کو بہتربنانا ہوگا، عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر