Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ پاکستان پر صدرِ آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد

Now Reading:

یومِ پاکستان پر صدرِ آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد
یومِ پاکستان پر صدرِ آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد

یومِ پاکستان پر صدرِ آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر الہام علیوف نے اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں دوطرفہ تعلقات کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے عالمی امور پر پاکستان اور آذربائیجان کے یکساں مؤقف اور باہمی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔

صدرِ آذربائیجان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات احترام، اعتماد، ثقافتی اقدار اور یکجہتی پر مبنی ہیں جب کہ اعلیٰ سطحی دورے اور ملاقاتیں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور معاہدوں کو دوطرفہ تعاون کے فروغ میں ایک مثبت قدم قرار دیا۔

صدر علیوف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور آذربائیجان اپنے تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

آخر میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی صحت اور کامیابی اور پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی، اور ترقی کی دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر