Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل

Now Reading:

بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل

بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل

بھارت کے جنگی جنون اور پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کی معروف شخصیات نے شدید ردعمل دیا ہے اور بھارت کے عزائم پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

 قوم کی یکجہتی اور مسلح افواج کی حمایت میں اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے، کیونکہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھارت کی ایف آئی آر میں واقعے کے آدھے گھنٹے کے اندر ہی پاکستان کا نام شامل کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے کوئی حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے اور ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔ جنگ کی صورت میں پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

اداکارہ لیلیٰ زبیری نے بھی بھارتی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

Advertisement

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان نے بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوئی حماقت نہ کرے۔ ہماری مسلح افواج کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

اداکار عدنان صمد نے کہا کہ اگر ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہوں گے۔

گلوکار فاخر محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم خودمختار ہے اور اپنی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر