Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پیغامات

Now Reading:

بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پیغامات
بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پیغامات

بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پیغامات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پیغامات جاری کیے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46 ویں یومِ شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے پُرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی، انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی سفارتی بصیرت 90,000 جنگی قیدیوں کو بھارتی قید سے واپس لائی اور شملہ معاہدے کے تحت 5,000 مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیا۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ کارنامہ ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔شہید بھٹو نے پاکستان کی معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلائے،  ان کی انقلابی لیبر ریفارمز اور زرعی اصلاحات نے عام آدمی کو عزت، وقار اور زمین کی ملکیت دی، انہوں نے پاکستان کو ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دیا، جس نے جمہوریت اور بنیادی حقوق کی ضمانت دی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا، اور ان کی متحرک خارجہ پالیسی نے پاکستان کو مسلم دنیا اور عالمی برادری میں ایک باوقار آواز عطا کی، آج جب ہم ان کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کے جمہوری، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے خواب سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، شہید بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج 4 اپریل کو شہید بھٹو کا  46 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے عظیم اور وژنری رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع  کو ناقابل تسخیر بنایا، شہید بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا، جو آج بھی پاکستان کی پہچان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی شہید بھٹو کے فکری اثاثے کی مظہر ہے، جمہوریت کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی ناقابلِ فراموش ہے، انہوں نے عام آدمی کو سیاسی شعور دیا اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر وقار بلند کرنے میں شہید بھٹو کردار نمایاں رہا، بھٹو کا نظریہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، ملکی ترقی و خوشحالی بھٹو کے ترقی پسند وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو صنعتی و معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ شہید بھٹو بے گناہ تھے، صدر ملکت آصف زرداری کے ریفرنس پر عدالتی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا۔

سید مراد علی شاہ  کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک و ملت کی خدمت میں بے مثال کردار ادا کیا، ہم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کے تحت عوام کی خدمت جاری رہے گی، سندھ حکومت بھٹو کے مشن پر عمل پیرا ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 46 ویں برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم بابائے آئین، جمہوریت کے علمبردار، اور امت مسلمہ کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے عوام کے دلوں میں بستے ہیں بلکہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے لیے ایک امید کی کرن بنے رہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت، قیادت، جرأت اور عوامی خدمت کا جذبہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، قائد عوام وہ لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو شعور دیا، کسانوں، مزدوروں، طلبہ، خواتین اور محروم طبقات کو سیاسی دھارے میں شامل کیا۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی، اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط خودمختار ریاست کے طور پر منوایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سازش کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی قتل کا نشانہ بنایا گیا، لیکن تاریخ نے ثابت کیا کہ سچ کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا، آج بھی شہید بھٹو کا نام عدل، انصاف اور عوامی حقوق کی علامت ہے۔

شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قیادت شہید بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام، اور آئینی بالادستی کے سفر کو جاری رکھیں گے، پوری قوم شہید بھٹو کے نظریے اور فکر کو اپنائے اور سب مل کر ایک خوشحال، ترقی یافتہ، اور جمہوری پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے، 1973کا آئین بھٹو کی بصیرت اور جمہوری وابستگی کی علامت ہے، شہید بھٹو نے عوام کو حقیقی معنوں میں اقتدار کا مالک بنایا۔

Advertisement

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عوامی حقوق کو اولین ترجیح دی، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی بھٹو صاحب کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھٹو نے پسے ہوئے طبقے کو آواز دی، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، بھٹو کا نام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید یہ بھی کہاکہ قوم آج بھی بھٹو کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کر رہی ہے، بھٹو کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر