Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

Now Reading:

نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج صبح ایک روزہ دورے پر قابل پہنچے، جہاں ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ڈپٹی وزیر خارجہ، مفتی نور احمد، ڈی جی وزارت خارجہ، فیصل جلالی، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارت خانے کے افسر بھی موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزارت خارجہ آمد پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات، تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے سے وطن واپس پہنچے پر نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات مفید رہی، افغان حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون  بڑھانے پربات چیت ہوئی۔

Advertisement

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھرپور مہمان نوازی پر افغان قیادت کے مشکور ہیں، دورے میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جب کہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم  کا اعادہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر