
پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 21 اپریل سے انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، احتیاطی تدابیر سے بیماری کو روکا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے علاوہ تمام ملکوں سے پولیو ختم ہوچکا، پولیوسے بچاؤ ویکسین سے ہی ممکن ہے، ایک بار پولیو ہوجانے کے بعد اس مرض کا علاج ممکن نہیں۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونے جارہا ہے، ہم سب نے مل کر انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پولیو ویکسین کا کوئی نقصان نہیں، ملک میں 44 ہزار والدین نے انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا، جن میں سے 34 ہزار والدین کا تعلق کراچی سے ہے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین نہ پلانے والے والدین مجرم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News