Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہےکینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہےکینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرجیل انعام میمن
پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہےکینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرجیل انعام میمن

پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہےکینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئروزیرشرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی واضح پیغام دے چکی ہےکینالز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برسی میں پی پی کے لیڈر نے تاریخی خطاب کیا، جلسےمیں پاکستان سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالی گئی، اور کینال کے معاملے پر بھی بات کی، ایک اخبار میں تبصرہ کیا گیا کہ بلاول نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان نہیں کیا، بلاول کہہ چکے کہ شہباز حکومت کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں، یہ ساری جماعتیں ہر الیکشن میں ساتھ ہوتی ہیں لوگ انکو ووٹ نہیں دیتے، پورے ملک کے خلاف بات نہیں کریں گے، جب پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تب پورے پاکستان کی بات کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی بھی صورت میں کینال کو نہیں بننے دینا چاہیے، پنچاب حکومت کو پتہ نہیں ہے کے پانی کہاں سے آئے گا، چیئرمین صاحب نے یہ بھی کہا کہ بیرونی طاقت پاکستان کے خلاف کررہی ہے، جو لوگ بھی افراتفری چاہتے ہیں ان کو قبول نہیں کیا جائے گا، جیسے شہید بی بی نے کالا باغ ڈیم کے خلاف دھرنا دیا تھا، پی پی کے لیڈرراجہ پرویز نے ہی اس پر آواز اٹھائی تھی، یہ آصف علی زرداری کے دور میں ہوا تھا، فنکشنل لیگ نے مشرف کے کہنے پر کالا باغ ڈیم کے حق میں ریلی نکالی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کل کہا ہم چاروں صوبوں کو ایک ہونا ہوگا، ہمارے فیصلے ہماری لیڈرشپ کرے گی، لیڈرشپ ہمیشہ صحیح ٹائم پر صحیح فیصلے کرتی ہے، پریشر میں آکر فیصلے نہیں ہوتے، مخالفین جوچاہتے ہیں ملک میں استحکام نہ ہو ان کے کہنے پر فیصلے نہیں ہوتے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ساری جماتیں جو وفاق میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں وہ ہمارے خلاف کھڑی ہیں، جب پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا تو بات صوبے کی نہیں تھی، سندھ کے لوگوں کو پتہ ہےپی پی والے مر جائیں گے، سندھ کےخلاف کوئی سودانہیں کریں گے۔

Advertisement

انہوں یہ بھی کہاکہ محترمہ عظمی بخاری صاحبہ آپ نے آئین پڑھا ہے، آئین میں کہاں لکھا ہے کے ہر اپروول صدر کے پاس جاتا ہے، وہ تو ان کا مینڈیٹ نہیں ہے، آصف علی زرداری اس ملک کے سب سے قابل سیاستدان ہیں، آپ جیسی شخصیت منصب پر بیٹھ کر ایسے بیانات دیں رہی ہے، افسوس ناک اور کم سوچ والا بیان ہے ، پی پی کینال پر سیاست نہیں کررہی،آپ اس کو سیاست سمجھ رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ ان سندھ کے لوگوں کے جینے مرنے کا پانی ہے ، 7کروڑ لوگ لاکھوں مویشی اور آپ اس کو سیاست کہتی ہیں، آئین پاکستان پڑھ کر کوئی بات کریں،آگر آپ کا وفاقی حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو اس کو گھر تک رکھیں، کوئی عقلمند انسان عظمی بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، ن لیگ میں کچھ نہ سمجھ لوگ ہیں جو آئین ہڑھتے نہیں اور بیان دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کہا تھا پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی نے منع کردیا، پی ٹی آئی نے ان مدرسوں کو فنڈنگ کی جن کے ذریعے دہشت گردی کو پھیلایا گیا، پی ٹی آیی نے کہا طالبان کے دفاتر یہاں کھولے جائیں، پی ٹی آئی کے لیے دعا ہے کہ اللہ انہیں بچا کر رکھے، ہمارے قائدین اور ورکرز کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے صوبے چلیں کام ہو، پیپلز پارٹی کا وفد وزیر اعظم سے مل چکا ہے، ہم نے ہر فورم پر کینالز مسئلے پر بات کی خطوط بھی لکھے، ہمیں امید ہے کینالز مسئلے پر پیپلز پارٹی سرخرو ہوگی، بلاول بھٹو نے سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پورے ملک کے مسائل، خوشحالی اور سلامتی کی بات کی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ چیئرمین صاحب نے واضح پیغام دیا کہ افراتفری کو قبول نہیں کیا جائے گیا، زرداری صاحب نے این ایف سی ایوارڈ دیا، جس کے بعد صوبائی خودمختاری کی بات ہوئی، خیبر پختونخوا کا نام بھی زرداری صاحب نے دیا، بلوچ حقوق کی بات بھی زرداری نے کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر