Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ آصف نے صنعتکاروں کو ویزہ نہ ملنے کی بڑی وجہ بتادی

Now Reading:

خواجہ آصف نے صنعتکاروں کو ویزہ نہ ملنے کی بڑی وجہ بتادی
وزیر دفاع خواجہ آصف کا آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

خواجہ آصف  نے صنعتکاروں کو ویزہ حصول میں مشکلات کی بڑی وجہ بھیک مانگنے والوں کو قرار دے دیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کوویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بھرمارہے، جو بیرون ملک جاکر بھیک مانگتے ہیں۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ آصف کو تجویزدےرکھی ہے سیالکوٹ کوڈویژن بنایاجائے، شہراقبال خوابوں کوحقیقت میں بدلنےکی مہارت رکھتا ہے.

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کوئی بھی ملک امن کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، جس ملک میں سیاسی عدم استحکام ہووہاں ترقی نہیں ہوسکتی، کسی بھی پالیسی کوکامیابی کے لیے 10 سال کاتسلسل چاہیے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نےجوجنگیں لڑیں وہ غیروں کی تھیں، جاپان میں 70سال سے ایک ہی جماعت برسراقتدارہے، جن ممالک نےترقی کی اس کی رجیم کو10،10ال کا تسلسل ملا۔

Advertisement

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی  نے کہا کہ 2000 میں بھارت ان پالیسیوں پرعمل کرتےہوئےہم سے آگے نکل چکا، اگرآپ خودکوجدیددورکےمطابق نہیں بدلیں گےتوکامیاب نہیں ہوں گے، خود کوتبدیلیوں کے ساتھ لیکرچلنا وقت کی ضرورت ہے، ہم 3 اڑانیں کریش کرچکے ہیں اب چوتھی اڑان پرکھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر